اُڈپی 16؍ نومبر(ایس او نیوز)ایک 16سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے معاملے میں لڑکی کے پڑوسی کو پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاع کے مطابق گرفتار ملزم کا نام سوکیش شیٹی (۲۳سال) ہے، جو کوکیکٹے نامی علاقے کا رہنے والا ہے اور کاوپ کے ایک بینک میں پیون کی حیثیت سے ملازمت کرتا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ سوکیش اکثر پڑوسی لڑکی کے گھر جایا کرتا تھا۔اس سے دوستی کرنے کے بعد شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس نے کم عمر لڑکی سے جنسی تعلقات بنالیے تھے۔جب لڑکی کے والدین کو اس بات کا علم ہواتو انہوں نے لیڈیز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی۔پھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سوکیش کو پوکسو کے تحت گرفتار کرلیا۔